پاک بھارت کشیدگی:عالمی رہنماؤں کا تحمل اور برداشت کامشورہ

0
3

پاک بھارت کشیدگی کےپیش نظرعالمی رہنماؤں نےدونوں ممالک کوتحمل اور برداشت کےساتھ تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔
پہلگام واقعہ کےبعد پاکستان اوربھارت کےدرمیان ہرگزرتےدن کشیدگی بڑھتی جارہی ہے،جس کےباعث جنگ کےخطرات منڈلارہےہیں۔ایسی صورتحال میں عالمی رہنمادونوں ممالک کےمابین کشیدگی کم کرانے کےلئےسرگرم ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کےباعث گزشتہ رات امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے وزیراعظم شہبازشریف اوربھارتی وزیرخارجہ جےشنکرسےٹیلی فون پرگفتگوکی اورموجودہ صورتحال میں بھارت پرزوردیاکہ کشیدگی کم کرے۔
اُدھرسعودی وزارت خارجہ نےبھی دونوں ممالک کو کشیدگی سے گریز کرنے اور اپنے تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔
اس حوالے سے کویت کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں، کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔
دوسری جانب پاکستان کےہمسائیہ اوردوست ملک چین نےپاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے۔
اس سے قبل کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے جبکہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Leave a reply