پاک بھارت کشیدگی:ہم نےبہت اچھےطریقےسےیہ تنازع حل کرایا،امریکا

0
1

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران ہم نے بہت اچھےطریقےسےیہ تنازع حل کرایا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہناتھاکہ میرےخیال میں روس اوریوکرین امن معاہدہ کرلیں گے،پوتن کےساتھ ملاقات میں اگلی ملاقات بھی طےکروں گا، دوسری ملاقات میں میرےساتھ صدرپوتن اورصدرزیلسکی ہوں گے، دوسری ملاقات میں کچھ یورپی رہنما بھی ہوسکتے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ٹرمپ کاکہناتھاکہ ملاقات اچھی ہوئی تومستقبل میں امن کی ضامن بنےگی ،امن بہت اہم ہوتاہےپاکستان اوربھارت کی طرف دیکھیں،پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ میں 6یا7 طیارےگرے،پاک بھارت کشیدگی کےدوران ہم نےبہت اچھےطریقےسےیہ تنازع حل کرایا،میں چاہوں گاکہ صحافی غزہ جاکر انسانی امدادکی کوششوں کودیکھیں۔

Leave a reply