
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاک فضائیہ نےجوٹیکنالوجی استعمال کی پوری دنیاکےہوش اڑگئے ہیں،فتح سیریزمیزائلوں نےدشمن کوکہاں کہاں نشانہ بنایادنیانےدیکھا۔
اسلام آبادمیں معرکہ حق اورآپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘میں شاندارفتح پریوم تشکرکی تقریب کاانعقاد کیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف نےتقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس بھی شریک تھے۔نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیراحسن اقبال ،وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ،سول وعسکری حکام نےشرکت کی۔تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان اورغیرملکی سفارتکاروں نےبھی شرکت کی،مسلح افواج کےچاق وچوبنددستےنےوزیراعظم شہبازشریف کوسلامی پیش کی۔
تقریب میں ملی نغموں سےشرکاکالہوگرمایاگیا،یوم تشکرکی تقریب میں پاک فضائیہ کےشاہینوں نےفلائی پاسٹ کیا۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہداکوسلام پیش کرتےہیں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ،تینوں مسلح افواج کےسربراہان کوسلام پیش کرتاہوں،وفاقی وزرا،سرکاری حکام سمیت تمام شرکاکوسلام پیش کرتاہوں،اللہ رب العزت کےشکرگزارہیں کہ اس نےعظیم کامیابی دی،آج سےکئی سال پہلے1971میں دلخراش واقعہ پیش آیادتھا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 10مئی 2025کوایک اورواقعہ پیش آیا،قوم مسلح افواج کیلئےدعائیں کررہی تھی،قوم کی دعائیں تھی کہ افواج کوایسی کامیابی ملےدشمن پاکستان کی طرف رخ کرنےکاسوچ نہ سکے،دشمن کو پیشکش کی کہ پہلگام واقعےکی عالمی تحقیقاتی کمیٹی سےتحقیقات کراتےہیں،دشمن نےپیشکش قبول کرنے کے بجائےغروراورتکبرمیں پاکستان پرحملہ کردیا،دشمن نےحملےمیں بچوں سمیت معصوم شہریوں کونشانہ بنایا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاک فضائیہ نےبھارت کے5نہیں6 طیارے گرائے ،پاکستان نےاس دشمن کے6 جہازگرائےجوخطےمیں خودکوتھانیدار سمجھتا تھا، پاکستان نےدشمن کے6جہازگراکردنیاکوپیغام دیاہم اپنے دفاع کیلئےتیار ہیں، دشمن کےرافیل بھی گرائے،مگ بھی گرائےاورڈورنزبھی گرائے۔9اور10مئی کی رات کومشاورت کرکےفیصلہ کیاکہ دشمن کوجواب دینگے۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےبتایابھارت نے ہمارےعلاقوں میں میزائل داغےہیں،آرمی چیف نےکہااجازت دیں دشمن کےمنہ پرایساتھپڑ رسیدکریں ،جوعمر بھریاد رکھے، دنیا نےدیکھاکس طرح سے پٹھان کوٹ اودھم پورسمیت کہاں کہاں حملےکیے،فتح سیریزمیزائلوں نے دشمن کوکہاں کہاں نشانہ بنایادنیانےدیکھا،آرمی چیف نےبتایادشمن کوتھپڑ رسیدکردیااب سیزفائرکی درخواست آرہی ہے،آرمی چیف کوکہاہم نےجواب دےدیااب سیزفائرکی درخواست قبول کرلیں۔پاک فضائیہ نے جو ٹیکنالوجی استعمال کی پوری دنیاکےہوش اڑگئےہیں،دوست ممالک کااعتمادآسمانوں سےباتیں کررہاہے۔
اُن کاکہناتھاکہ پوری دنیامیں بات ہورہی ہےپاک فوج نےکس طرح فوجی ٹیکنالوجی میں جدت حاصل کی،دشمن دنیاکوکہہ رہاتھاکہ فوجی سازوسامان پراربوں خرچ کیےخطےکابادشاہ تسلیم کریں،اللہ کوکچھ اور منظورتھااللہ نےقوم کی دعائیں قبول کیں اورعظیم کامیابی حاصل کی،رب ذوالجلال کے حضور ہمارے سرجھکے ہوئے ہیں اورجھکےرہیں گے،اللہ کاشکرہےآج بڑی سےبڑی طاقت ہماراراستہ نہیں روک سکتی، پوری قوم آج یک جان ہےاورہماری مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے،آج سےاس سفرکاآغازکردیں جس کے لئے پاکستان وجودمیں آیاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔