بھارتی جارحیت کا جواب کب، کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کرینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ رات کی تاریکی میں6 مقامات پر کیے گئے بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور46 زخمی ہوئے ہیں، بھارت کی اس بزدلانہ کارروائی کاجواب کب اورکیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کا بھارتی جارحیت کے بعد تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہناتھاکہ بھارت نےمساجد،عبادتگاہوں کونشانہ بنایاجوتنگ نظرسوچ کی عکاسی ہے،مسلح افواج نےدشمن کومنہ توڑبھرپورجواب دیااوردےرہی ہے،بھارتی حملےمیں پاک فضائیہ کےتمام طیارےاوراثاثےمحفوظ ہیں،ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارت کےبریگیڈہیڈکوارٹرکونشانہ بنایاگیا،بھارت نےنیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ کےنوسیری ڈیم کےاسٹرکچرکونقصان پہنچایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےبتایاکہ پاکستان اس جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور ذرائع کو مدنظر رکھ کر جواب دے گا۔
ترجمان پاک فوج کا مزیدکہناتھاکہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوا۔ انہوں نےبتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 16 سال کی بچی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہوا جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مریدکے میں مسجد ام القریٰ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شکر گڑھ میں بھی بھارتی حملے میں صرف ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کے جواب اور اپنے دفاع میں دشمن کے 5 طیارے اور ایک لڑاکا ڈرون کو مار گرایا ہے جبکہ گرائے گئے بھارتی جنگی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی 30 شامل ہے، اس کے علاوہ ایک ہیرون لڑاکا ڈرون بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایک بھارتی طیارہ جنرل ایریا بھٹنڈا، ایک جموں، 2 اونتی پور، ایک اکھنور اور ایک سری نگر میں گرایا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شاہداسلم پاکستان ٹیم کےبیٹنگ کوچ مقرر
نومبر 19, 2024 -
وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ امریکااوربرطانیہ کےبعدوطن واپسی
اکتوبر 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔