پاک فوج کادیوسائی میں پھنسےسیاحوں کوریسکیوکرنےکیلئےآپریشن جاری

0
7

پاک فوج کادیوسائی میں پھنسےسیاحوں کوریسکیوکرنےکاآپریشن کامیابی سے جاری،فوجی دستےمتاثرہ مقامات پرسیاحوں کوہنگامی راشن اورمددفراہم کررہے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سےاسکردوروڈکی بحالی کےکام میں بھی تیزی آگئی،پاک فوج کےپائلٹس اورانجینئرنگ ٹیموں کی بھرپورمعاونت سےتیزی سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،سیاحوں ،مسافروں کوہیلی کاپٹرز کے ذریعےمحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا،اب تک ہیلی کاپٹرکی15سورٹیزکےذریعےمحصورافرادکی منتقلی کی جاچکی ہے۔
پاک فوج نےاسکردوسےسدپارہ ماؤنٹینئرنگ سکول تک لینڈسلائیڈکاعلاقہ کلیئرکردیاہے۔دوسری جانب دیوسائی کی طرف سےسدپارہ گاؤں تک جانےوالاراستہ بھی کھول دیاگیا۔پاک فوج کاعملہ باقی ماندہ سلائیڈزکلیئرکرنےکی کوششوں میں مصروف ہے۔
پاک فوج گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی ٹیموں کی جانب سےمتاثرین تک اشیا خوردونوش کی فراہمی کی جارہی ہے،فوجی دستےمتاثرہ مقامات پرسیاحوں کوہنگامی راشن اورمددفراہم کررہےہیں، 150 تیارشدہ پکوان کےپیکٹس ہیلی کاپٹر کے ذریعےروانہ کیےجارہےہیں، شدیدموسمی صورتحال کےدوران ریسکیو آپریشنزمیں پاک فوج کاہراول دستہ ہمہ وقت تیار ہے۔
سڑکوں کی بحالی کیلئےمشینری اورافرادی قوت مسلسل کام میں مصروف ہے، بابوسر اورقراقرم ہائی وےپررکاوٹیں دورکی جارہی ہیں،ملبہ ہٹانےکاکام رات سے جاری ہے،گم شدہ افرادکی تلاش کیلئےسرچ اینڈریسکیوکی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں،دشوارگزارپہاڑی علاقوں میں بھی گم شدہ افرادکوتلاش کیا جارہا ہے۔پاک فوج کی ٹیموں اورریسکیواہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اورفوری ردعمل نےبڑی انسانی جانیں بچائیں۔

ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمان کاکہناہےکہ بابوسر سے نیچے تھک کے مقام پر کلاوڈ برسٹ ہوا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بابو سر روڈ بند ہوگئی ہے جب کہ 7 سے 8 کلو میٹر روڈ مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے۔
ڈی سی نےبتایاکہ 3 افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں اور ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 10 سے 15 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں جن میں کوسٹرز بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ قدرتی آفت سے بجلی اور فائبر آپٹک لائن متاثر ہوئی جس کے باعث رابطوں میں دشواری کا سامناہے، سیلاب متاثرہ علاقے میں مشینری پہنچا رہے ہیں،کچھ علاقوں میں مشینری پہنچ چکی ہے، ناران سے بھی بابو سر روڈ کو کھولنے کی کوشش کرینگے۔

Leave a reply