پاک چین دوستی فولادکی طرح مضبوط اورآزمودہ ہے،مریم نواز

0
4

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پاک چین دوستی فولادکی طرح مضبوط اورآزمودہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کےانٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آمد کے موقع پرمریم نواز کا بھرپوراستقبال کیاگیا۔
مریم نوازسےکیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کےمنسٹرنےملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنےکیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کوسراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ دوراندیش قیادت نےچین کوعالمی طاقت کے طور پر ابھرنےمیں رہنمائی کی ،پاک چین تعلقات کےفروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کاکردارکلیدی ہے،پاک چین دوستی فولادکی طرح مضبوط اورآزمودہ ہے۔

Leave a reply