پاک چین دوستی پرلگائےگئےگھناؤنےالزامات کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

0
23

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ پاک چین دوستی پرلگائے گئے گھناؤنےالزامات کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہناتھاکہ مراکش میں کشتی کےحادثےسےمتعلق تحقیقات ہورہی ہیں،سوڈان میں دہشت گردی کے واقعےکی مذمت کرتےہیں،پاکستان اورچین کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں،پاک چین دوستی پرلگائےگئےگھناؤنےالزامات کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،پاکستان میں امن مشقوں کاانعقادہونےجارہاہے۔ امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
شفقت علی خان کاکہناتھاکہ پاکستان آئے ہوئے امریکا کے وفد کے دورےکو وزارت خارجہ ہینڈل نہیں کر رہی، یہ دورہ سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے معمول کے دوروں کا حصہ ہے۔

Leave a reply