پاک چین: سی پیک دوسرےمرحلےمیں مفاہمتی یادداشت کامسودہ تیار

پاکستان اورچین میں سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مفاہمتی یادداشت کامسودہ تیارکرلیاگیا۔
ایم اویو کےمطابق دوسرےمرحلےمیں سی پیک کواڑان پاکستان کے5ای فریم ورک سے منسلک کیا جائیگا ، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں معاشی ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائےگی،سی پیک ٹومیں تجارت اورایکسپورٹ بڑھانے کیلئےمشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
ایم اویومیں کہاگیاکہ سی پیک ٹومیں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اورٹیکنالوجی میں تعاون کومزیدتیزکیاجائےگا،سی پیک ٹومیں ماحول دوست توانائی انفراسٹرکچر کیلئے کوششیں کی جائیں گی،سی پیک ٹومیں آبی وسائل اور پانی کی دستیابی کےتحفظ کیلئےاقدامات کی جائیں گے۔