
مقابلے کے امتحانات دینے والے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، پی پی ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے23 فروری سے 26 فروری تک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔
پی پی ایس سی کے امتحانات کے شیڈول کے مطابق لاہور ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کیلئے امتحان لیا جائے گا،محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے میونسپل آفیسر کا امتحان لیا جائے گا،سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں سائیکالوجسٹ کی بھرتی کیلئے امتحان لیا جائے گا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ کا امتحان لیا جائے گا،گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئر کیلئے امتحان لیا جائے گا۔
ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیکل آفیسر کیلئے امتحان لیا جائے گا،محکمہ لاء ،پارلیمنٹری افیئرمیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ودیگر آسامیوں کے امتحانات بھی ہوں گے۔
یہ امتحانات لاہور سمیت پنجاب کے شہر فیصل آباد، سرگودھا، راوالپنڈی،ملتان، بہاولپور ،ڈی جی خان میں لیے جائیں گے، جبکہ پی پی ایس سی کی طرف سے کوآپریٹو ڈیپاٹمنٹ کی اسسٹنٹ کی سیٹ کے حتمی نتیجہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی پی ایس سی کے نتائج کے مطابق اسسٹنٹ کی سیٹ کیلئے دو امیدوار کامیاب ہوئے ،سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں پھراضافہ
دسمبر 10, 2024 -
دورہ چین مکمل ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازوطن واپس پہنچ گئیں
دسمبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔