پرائیویٹ حج اسکیم کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 22 اکتوبر 2025 تک بڑھا دیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے اب تک 55 ہزار 500 عازمین حج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے، تاہم ساڑھے چار ہزار افراد کا کوٹہ تاحال خالی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ باقی ماندہ کوٹہ مکمل کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو موقع دینے کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
انہوں نے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانا چاہتے ہیں، وہ جلد از جلد اپنی بکنگ مکمل کر لیں۔