سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے غیراعلانیہ چھٹیوں کے دوران ونٹر کیمپ لگانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
سکولز ایجوکیشن کے سیکرٹری خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اتھارٹیز کے سربراہان کو آگاہ کر دیا ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں بچوں کو ذہنی سکون دینے کے لیے ہوتی ہیں اور اس دوران کسی بھی سکول کو زبردستی کلاسز لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبہ بھر کے کسی بھی ضلع میں ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی اور اگر کسی سکول نے چھٹیوں میں اضافی کلاسز کا انعقاد کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خالد نذیر وٹو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موسم سرما کی چھٹیاں بچوں کو آرام اور ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں اور چھٹیوں کے بعد اساتذہ اضافی کلاسز کے ذریعے سلیبس مکمل کر سکتے ہیں۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔