پرائیویٹ شعبے سے ملکر ہسپتالوں میں سہولیات کا بندو بست کرینگے : محسن نقوی :
پرائیویٹ شعبے سے ملکر ہسپتالوں میں سہولیات کا بندو بست کرینگے : محسن نقوی
لاہور: پاکستان ٹوڈے کے مطابق ایف ایم ریڈیو صحت زندگی کیلئے پیغام ریکارڈ کرایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو صحت زندگی کا اجرا قابل تحسین ہے ۔ ایف ایم ریڈیو صحت زندگی کے ذریعے عوام کو امراض سے بچاؤ اور علاج کیلئے آگاہی دی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے مختلف شعبوں کے ماہرین کو ایف ایم ریڈیو صحت زندگی پر مدعو کیا جائے اور عوام کو صحت کے حوالے سے آگاہی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم صحت زندگی شعبہ صحت میں مفید پراجیکٹ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو انڈسٹری نیچے ضرور آئی ہے لیکن ایف ایم ریڈیو آج بھی سنا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں عدم دستیاب سہولتیں مہیا کی ہیں۔ پاکستان ٹوڈے پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ مل کر نئے آپریشن تھیٹرز، ایم آر آئی مشین اور دیگر سہولتوں کا بندو بست کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ایچ آر آئی ایم ایس او آر آئی ایم اور ایچ آئی ڈی یو کا بھی افتتاح کیا۔ ویڈیو لنک کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ وین اور کوسٹر پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ کیا۔ ادھر وزیر اعلیٰ نے مزار بی بی پاکدامن کو ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور نئی سڑک کی تعمیر کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ کا معائنہ کیا۔ ایمپرس روڈ سے مزار تک تعمیراتی سرگرمیوں اور راستے میں حائل عمارتوں کے سٹرکچر کو ہٹانے کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے باقی ماندہ سٹرکچر کو جلد از جلد ہٹانے کا حکم دیا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر
اکتوبر 28, 2024 -
حافظ نعیم الرحمن کادھرنےکےحوالےسےاہم پیغام
جولائی 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔