
پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر،پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی،دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔
سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد رہا،العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد ،اسی طرح لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 77.2470 فیصد رہا۔
نئے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 17 فروری مقرر کی گئی۔اپ گریڈ امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازم قرار دیا گیا۔اپ گریڈ ہونیوالے امیدواروں کی فیس ان کے کالجزنئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔
پبلک سروس کمیشن نے اپنے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
فروری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگی بجلی کےذمہ دارکون؟رپورٹ نےتہلکامچادیا
جولائی 22, 2024 -
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری
اپریل 2, 2024 -
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، محسن نقوی
جولائی 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔