پروازوں میں توسیع: پی آئی اے کا غیرملکی ایئرلائن سے اہم معاہدہ

بین الاقوامی پروازوں میں توسیع، پی آئی اے کا غیرملکی ایئرلائن سے اہم معاہدہ ،قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور اتحادایئرویز کے درمیان کوڈ شیئر کا معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاہدے میں کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولت بھی شامل ہے، دونوں ایئرلائنز کے درمیان معاہدے کا باقاعدہ اطلاق 31اکتوبر کو ہو گا۔
ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ پی آئی اے کیلئے اہم سنگ ِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،جس کا مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی اطلاق ہو گا۔مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہو گی۔ یہ شراکت داری ان روٹس پر ہو گی، جہاں پی آئی اے کی پروازیں براہ راست نہیں جاتیں۔اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک سے پی آئی اے کے مسافروں کو جامع سفری سہولت ہو گی اور اس معاہدے سے پی آئی اے کی آمدن میں اضافہ بھی ہو گا۔