پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی کی تشکیل نو،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سربراہ مقرر

0
54

پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں تین جج صاحبان شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےپریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی کوتبدیل کردیا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔جسٹس منیب اخترکودوبارہ پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی میں شامل کرلیاگیا،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگی،جسٹس امین الدین خان کمیٹی سے آوٹ ہوگئے۔

Leave a reply