پری مون سون بارشوں کا آغاز : بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

0
13

پری مون سون بارشوں کا آغاز، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو نوید سنا دی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 24 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی و وسطی حصوں میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں ۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوااورکشمیرمیں آندھی اوربارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ لاہور،راولپنڈی،مری،گلیات ،فیصل آباداورجھنگ میں آندھی اوربارش کاامکان ہے،اُدھرپشاور،ایبٹ آباد،ہری پور،مالاکنڈ،شانگلہ اورصوابی میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔مٹھی ،اسلام کوٹ اورگردونواح میں آندھی اوربارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےمشرقی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنےکاامکان ہے،دوسری جانب آج کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی تیزہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش متوقع ہے۔

Leave a reply