پری ونٹر سیزن: 4اکتوبر سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی

0
5

گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات نےملک بھر میں 4اکتوبر سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ 4اکتوبر کو بارش کا ایک سپیل ملک میں داخل ہوگا، 4سے 7اکتوبرتک  ہلکی بارش متوقع ہے،یہ بارش پری ونٹر سیزن کی ہوگی، بارش کے اس سپیل سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گااور درجہ حرارت 37ڈگری سے 30تک آجائے گا،تاہم موسم سرما کاآغاز اکتوبر کے آخری ہفتے سے ہوگا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک رہےگا،جبکہ بہاولنگر،بہاولپوراوررحیم یارخان میں چندمقامات پربارش متوقع ہے، اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،دوسری  جانب  بینظیر آباد، لاڑکانہ، دادؤ ،عمرکوٹ، تھرپارکر اور بدین  میں بھی بارش کی توقع ہے، سانگھڑ،مٹھی،میرپورخاص،ٹنڈواللہ یاراورٹنڈومحمدخان میں بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کراچی،حیدرآباد،خیرپور،جامشورو،سجاول اورٹھٹھہ میں بارش کی توقع ہے،جبکہ چترال،سوات،دیراورکوہستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں بھی موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply