
پشاورہائیکورٹ نےاسدقیصرکو20دن کی راہداری ضمانت دےدی۔
پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اسدقیصرکی راہداری ضمانت کےلئے دائر درخواستوں پرسماعت کی ،اسدقیصراپنےوکلاآصف بابراوریحییٰ امین خان کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےدرخواست گزارکومتعلقہ عدالتوں میں پیش ہونےکاحکم دیا۔
پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےاستفسارکیاکہ کتنی ایف آئی آر میں چارج کیاگیاہے۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ 15مقدمات درج کیےگئےہیں۔
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےاستفسارکیاکہ اسدقیصراس صوبےکےساتھ کیاکرینگے۔
اسدقیصر نےجواب دیاکہ ہم قومی اسمبلی میں آوازاٹھارہےہیں۔
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےکہاکہ اس صوبےمیں آپ کی تیسری حکومت ہےنوجوانوں کےلئے کیا کرینگے۔
اسد قیصرنےکہاکہ ہم نےصوابی میں کالجزاوریونیورسٹیزبنائی ہیں،کامرس کالجزبنائے ہیں۔
چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نےکہاکہ اب توٹیکنالوجی کازمانہ ہے،نوجوانوں کےلئےآئی ٹی کورس شروع کریں،70فیصدنوجوانوں کےمستقبل کےلئےکچھ کریں،آپ صحت کارڈدےرہےہیں یہ اچھی بات ہے،پڑوسی ملک 849ارب ڈالرکی آئی ٹی سروسزایکسپورٹ کررہاہےہم صرف 2ارب کی کررہےہیں، نوجوانوں کے لئے آئی ٹی سروس شروع کریں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔