پشاورہائیکورٹ نےکےپی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کافیصلہ کالعدم قراردیدیا

پشاورہائیکورٹ نےخیبرپختونخوااسمبلی کی مخصوص نشستوں کافیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔
پشاورہائیکورٹ نے ن لیگ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے ۔جس میں الیکشن کمیشن کا 4 مارچ اور 26 مارچ 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اقلیتی اور خواتین کی نشستوں کا دوبارہ تعین کرے ، الیکشن کمیشن 10 دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے اور مخصوص نشستوں کی فہرست دوبارہ ترتیب دی جائے ، مخصوص نشستوں پر دوبارہ فیصلہ سیاسی جماعتوں کی جیتی گئی نشستوں کے تناسب سے ہوگا۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے ۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم منصفانہ طریقے سے نہیں کی ۔
پی ٹی آئی کےجیل میں قید5رہنماؤں کاایک اورخط سامنےآگیا
جولائی 9, 2025لاہور میں بارش: واسا نے اعداد و شمار جاری کر دیے
جولائی 9, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔