پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبہ: چین سے کتنی نئی بسیں خریدی جائیں گی؟

0
13

پشاور کے شہریوں اور مسافروں کیلئے خوشخبری، بی آر ٹی فیز ٹو منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، چین سے کتنی نئی بسیں خریدی جائیں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نےاربوں روپے کی لاگت سے پشاور بی آر ٹی فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ منصوبہ کیلئے چین سے مزید بسیں خریدی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی پشاور فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبہ کیلئے چین سے مزید 50 بسیں خریدی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق فیز 2 منصوبے کیلئے چین سے مزید 50 بسوں کی خریداری پر20 ارب روپے تک لاگت آئے گی۔خیبر پختونخوا بی آر ٹی فیز ون کے منصوبے میں تاحال دو اہم عمارتوں کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ، ایسے میں صوبائی حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی پشاور فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آرٹی فیز 2 کے تحت رنگ روڈ پشاوراور دلہ زاک روڈ پر خصوصی انفراسٹرکچر بنائے جائےگا، جس سے پشاور کے شہریوں ، مسافروں اور سیاحوں کو سہولت میسر آئےگی۔

Leave a reply