پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ
تحریک انصاف نے سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پارٹی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کا مشورہ دیا گیا ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لئے مکمل اختیار دیا جائے گا، سیاسی قیادت سے روابط سے قبل مذاکرات پر بات کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے حتمی فیصلے کے بعد محمود خان اچکزئی مذاکرات کے لیے روابط آگے بڑھائیں گے
سیاسی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کے ساتھ انتخابی عمل کی شفافیت بھی مذاکرات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے اور عدلیہ، پارلیمان اور ریاستی اداروں کی آئینی حدود مذاکرات کے نکات میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قیادت بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہو گی۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔