پلاسٹک بیگز سےزمین،دریا،فصلوں اورصحت کو نقصان پہنچ رہاہے،مریم نواز

0
5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پلاسٹک بیگزکےاستعمال سے زمین، دریا ،فضا،فصلوں اورصحت کوآلودگی سےنقصان پہنچ رہاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاپلاسٹک بیگ فری ڈےپرپیغام میں کہناتھاکہ پلاسٹک بیگززندگی میں توآسانی لاتےہیں لیکن ماحول تباہ کرتےہیں،پلاسٹک بیگزنکاسی آب کانظام بندکردیتےہیں اورآبی حیات کوختم کرنےکاسبب بنتےہیں۔پلاسٹک کااستعمال کینسرسمیت دیگرمہلک امراض کی وجہ بن سکتاہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ زمین،دریا،فضا،فصلوں اورصحت کوآلودگی سےنقصان پہنچ رہاہے،الحمداللہ پنجاب روزبروزپلاسٹک فری ہونےکی طرف بڑھ رہا ہے، ماحول دوست کپڑےاورکاغذکی تھیلیوں کےاستعمال کوفروغ دیاجارہاہے، پلاسٹک بیگزکے خاتمے کیلئے مارکیٹوں اورفیکٹریوں میں قوانین پرعمل کرایا جارہا ہے۔سکولز،کالجزاورکمیونٹیزمیں پلاسٹک فری پنجاب کاشعور،آگاہی کی مہم جاری ہے۔

Leave a reply