پلاسٹک کی بوتلوں میں پیک پانی پینا کتنا محفوظ ہے؟

0
55

پلاسٹک کی بوتلوں میں پیک پانی پینا کتنا محفوظ ہے؟ماہرین نےپلاسٹک بوتلوں میں پانی پینے کے حوالے سے اپنی آرا کا برملا اظہار کر دیا۔
اگرچہ پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے، لیکن پلاسٹک کیمیکلز خصوصاً مائیکرو پلاسٹک کے اخراج کی وجہ سے انسانی صحت کیلئے ممکنہ خطرات کے بارے میں خدشات موجود ہیں۔
ماہرین نے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کو کم سے کم کرنے اور اس کی بجائے شیشے یا سٹین لیس سٹیل کی بوتلوں کے قابل استعمال متبادلات کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ماہرین کےبقول متعددمطالعات میں پلاسٹک بوتل کے پانی میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات پائے گئے، جو ایسی بوتلوں سے پیتے وقت ممکنہ طور پر جسم میں جاسکتے ہیں اور انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔اگرچہ زیادہ تر پلاسٹک کی بوتلوں پر بی پی اے فری کا لیبل لگا ہوتا ہے،اس کے باوجود دیگر کیمیکلز پھر بھی پلاسٹک بوتلوں میں بند پانی میں مِل سکتے ہیں، خاص طور پر جب گرمی سے نمائش یا طویل عرصے تک پانی ذخیرہ ہو۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے صارفین کوگرم گاڑیوں میں پلاسٹک کی بوتلیں نہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار استعمال ہونیوالی پلاسٹک کی بوتلوں کا بار بار استعمال پلاسٹک کی آلودگی میں معاون ہوتا ہے، لہٰذاممکنہ خطرات کو کم کرنے کیلئے ماہرین نےبی پی اے سے پاک بوتلوں کا انتخاب کرنے کے مشورے سمیت شیشے یا سٹین لیس سٹیل کے دوبارہ قابل استعمال پانی کی بوتلوں کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Leave a reply