پنجاب اسمبلی،سینیٹ کی1 نشست پرپولنگ کاعمل جاری

0
4

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک نشست پرپولنگ کاعمل جاری ہے۔ارکان اسمبلی اپناحق رائےدہی استعمال کررہےہیں۔
پنجاب میں سینیٹرساجدمیرکےانتقال پرخالی ہونےوالی نشست پرانتخاب کاعمل جاری ہےجس میں حکمران جماعت (ن)لیگ،اپوزیشن تحریک انصاف اور آزادامیدواروں کےدرمیان مقابلہ جاری ہے۔
سینیٹ کی نشست پرارکان پنجاب اسمبلی اپناحق رائےدہی استعمال کررہے ہیں ،سینیٹ الیکشن میں40ووٹ کاسٹ ہوگئے،حکومتی ارکان راجہ صغیراحمد ،رانامحمد ارشداورپیراشرف رسول نےووٹ کاسٹ کر دیا جبکہ اپوزیشن ارکان آشفہ ریاض فتیانہ،علی امتیازوڑائچ اورراناشہبازنےبھی ووٹ کاسٹ کردیا۔
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر4امیدوارمدمقابل ہیں،مسلم لیگ( ن ) کےعبدالکریم ،پی ٹی آئی کے عبدالستارامیدوار،آزادامیدواراعجازحسین منہاس اورخدیجہ صدیقی بھی امیدوار ہیں۔پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک نشست کےلئےپولنگ کاعمل شام4بجےتک جاری رہےگا۔

Leave a reply