پنجاب اسمبلی کااجلاس شروع نہ ہو سکا

0
97

(پاکستان ٹوڈے) پنجاب اسمبلی میں ممبران کو بلانے کےلئے گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں، پنجاب اسمبلی آج کے اجلاس میں محکمہ زراعت کے متعلق وقفہ سوالات میں جوابات دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے متعلق سوالات کے جوابات وزیر عاشق حسین کرمانی دیں گے،اجلاس میں حکومتی بزنس کیلئے گھوسٹ ملازمین سپیشل آڈٹ رپورٹ سمیت دیگر دس رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں عام بحث کے دوران پری بجٹ ڈسکشن پر بات کی جائے گی، اپوزیشن اراکین نے گندم کی امدادی قیمت کی نئی پالیسی نہ بنانے پر آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔

Leave a reply