لاہور:(پاکستان ٹوڈے) نو مئی کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہوں گے
تفصیلات کے مطابق دونوں بنچوں نے نو مئی کے حوالے سے اپنی قراردادیں اسمبلی میں جمع کرا دیں, اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں نو مئی کے حوالے سے قرار داد جمع کروا دی گئی, قرار داد اپوزیشن رہنما پنجاب اسمبلی ملک احمد جان بچڑ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
سانحہ نو مئی کے حوالے سے سال گزرنے کے باوجود حقائق منظر عام پر نہیں لائے جا سکے ، ایک سال سے اس سانحہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، سانحہ نو مئی کی شفاف تحقیقات کرانے کے لیے جوڈیشل بنایا جا سکے۔
حکومتی رکن راحیلہ خادم۔حسین کی قرار داد، مسلم لیگ ن کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی میں سانحہ نو مئی پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔
انتشاری ٹولہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اور انتشاری ٹولہ کا سربراہ مسلسل ریاست کے خلاف زہر اگل رہا ہے، ریاست کو نشانہ بنانا ، نو مئی کو غیر ملکی ایجنٹوں کی ایماء پر حملہ آور اور شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی اور حساس تنصیبات کو جلانے عمل کی قوم مزمت کرتی ہے۔
ایسے کرداروں کو کسی طور پر ملکی سیاست میں حصہ لینے کی پابندی ہونی چاہئیے، کالعدم مذہبی گروہ سیاست نہیں کر سکتا، نو مئی کو ان کردار کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر ہڑتال جاری
جولائی 5, 2024 -
شہر قائد کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مئی 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔