پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا 8 سے 17 سال کے بچوں کو ڈیجیٹل ماہر بنانے کا فیصلہ

0
12

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا 8 سے 17 سال کے بچوں کو ڈیجیٹل ماہر بنانے کا فیصلہ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ 8 سے 17 سال کے بچوں کو ڈیجیٹل ماہر بنائے گا۔
بچوں کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، پی آئی ٹی بی نے وِزکڈز سمر کیمپ 2025 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا،3 ہفتے دورانیے پر مشتمل سمر کیمپ ارفع کریم ٹاور میں 8 سے 17 سال کے بچوں کیلئے منعقد ہو گا۔
چیئرمین پی آئی ٹی بی کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور مارکیٹنگ کی تربیت دی جائے گی،وِزکڈز کیمپ بچوں کی ڈیجیٹل مہارت، تخلیقی سوچ اور خود اعتمادی میں اضافے کا باعث بنے گا، وِزکڈز بچوں کو جدید سکلز سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 جولائی ہے ، جبکہ رجسٹریشن کیلئے آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply