پنجاب اورجی بی میں جعلی ادویات کی فروخت کاانکشاف،ڈریپ کاالرٹ جاری

0
12

پنجاب اورگلگت بلتستان میں معروف برانڈزکی جعلی ادویات کی فروخت جاری ،ڈریپ نےالرٹ جاری کردیا۔
ڈریپ نےپنجاب اورگلگت بلتستان میں دستیاب جعلی ادویات کی تصاویرجاری کردیں۔
ڈریپ کی رپورٹ کےمطابق پنجاب اورگلگت بلتستان میں بخار،جسم درداورسوزش کی جعلی ادویات بیچی جارہی ہیں،اس کےعلاوہ معدہ،سینہ،گلےاورفنگل انفیکشن کی جعلی ٹیبلٹ اورکیپسول بھی فروخت ہورہی ہیں۔جبکہ امراض نسواں کی بھی جعلی ادویات فروخت ہورہی ہیں۔جعلی ادویات عالمی ومقامی فارما کمپنیز کے برانڈز کےناموں پرتیارکردہ ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ پنجاب اورگلگت بلتستان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے ادویات سیمپلزکوجعلی قراردیا۔
ڈریپ نےپنجاب اورگلگت بلتستان حکومت کی درخواست پرریپڈالرٹ جاری کردیا۔
ڈریپ الرٹ میں کہاگیاہےکہ دردکش اورسوزش کی بریکسن ٹیبلٹ کابیچ 1192087جعلی ہے،گلے کے انفیکشن کی زیٹروٹیبلٹ 500ایم جی کابیچ ایف18031جعلی ہے،جبکہ چیسٹ انفیکشن کی آگمنٹین ٹیبلٹ 625ایم جی کابیچ7ایف فورڈبلیوجعلی ہے،دردکش نوٹوفلیکس پی ٹیبلٹ کابیچ کےایف ایم145جعلی ہے۔
ڈریپ الرٹ کےمطابق امراض نسواں کی فیسٹون ٹیبلٹ 10ایم جی کابیچ 41160جعلی ہے،c27نیوروپیتھی کےگیبگاکیپسول 300ایم جی کابیچ 403جعلی ہے،گلہ انفیکشن کےکیپسول امکوموکس کابیچ 08جعلی ہے، بخاراورجسمانی دردکےٹیبلٹ اومنی ڈول این یوک کابیچ1220جعلی ہے۔

Leave a reply