پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جلد نئے گورنرز کی تعیناتی کا معاملہ

0
92

پاکستان ٹوڈے: پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب کے لئے اہمیت اختیار کرگئے

تفصیلات کے مطابق سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات کئے جانے کا امکان ، اہم پارٹی ذرائع نے سردار سلیم حیدر کو گورنر مقرر کئے جانے کی تصدیق کردی۔ سردار سلیم حیدر 2008 میں اٹک سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سردار سلیم حیدر 2008 کی حکومت میں وزیر دفاعی پیداوار رہے۔

سردار سلیم حیدر کے والد پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کئے جانے کا امکان۔ فیصل کریم کنڈی 2008 کی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے،پی ڈی ایم کی حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کے طور پر کام کیا۔

Leave a reply