پنجاب بھر میں3روزکےلئے دفعہ 144نافذکر دی گئی حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جلسہ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی ،محکمہ داخلہ پنجاب نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا،امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ،پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے،پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق عوامی آگاہی کےلئےدفعہ144کےنفاذکی بڑےپیمانےپرتشہیرکی ہدایت ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب یونیورسٹی کا 133واں کانووکیشن14 مئی کو ہوگا
مئی 13, 2024 -
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9۔۔ راولپنڈی میں کرکٹ کا میلہ
مارچ 5, 2024 -
توشہ خانہ ٹوکیس:ملزمان پرفردجرم کی کارروائی ایک بارپھرموخر
اکتوبر 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔