پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز پتنگ بازی میں دھاتی ڈور بنانے ، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم د یا تھا۔
مریم نواز کے حکم کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد، وہاڑی اور خوشاب میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 40سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، چرخیاں اور دھاتی ڈور برآمد کرلی گئیں۔
ادھر فیصل آباد میں پتنگ ساز فیکٹریوں سے 30 ہزار پتنگیں برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور پتنگ بنانے والی 6 مشینیں، 5 ہزار چرخیاں قبضے میں لےلی گئیں۔
سرگودھا میں پتنگ لوٹنے کی کوشش کے دوران کمسن بچے کی کرنٹ لگنے سے موت ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈور اور پتنگیں بنانے والے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔