پنجاب : تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

0
1

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے اضافے کا شیڈول تبدیل کردیاگیا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ میٹرک نہم دہم، انٹر گیارہوں بارہویں ، نیز او اینڈ اے لیول کی کلاسز 18 اگست سے شروع ہوں گی،تاہم پرائمری اور مڈل سکولز یکم ستمبر سے ہی کھولے جائیں گے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دیا تھا۔ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل چکے ہیں، ملک کے دیگرصوبوں میں بھی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات سے تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا، جس پرپنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔

Leave a reply