پنجاب حکومت نےبلدیاتی انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن سےمہلت مانگ لی

0
11

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سےاہم اجلاس منعقدہوا،جس میں
پنجاب حکومت نے چار ہفتوں کا وقت ناکافی قرار دیتےہوئےانتخابات کی تیاریوں کےلئےالیکشن کمیشن سے مزیدمہلت مانگ لی۔
ذرائع کابتاناہےکہ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے حد بندی رولزکیلئے مزید اڑھائی ماہ کا وقت مانگا ،پنجاب حکومت نے جنوری2026تک حد بندی رولزکی تکمیل کا وقت مانگاہے۔
سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ پنجاب بڑاصوبہ ہے،حد بندی رولز4ہفتوں میں نہیں ہوسکتی۔

Leave a reply