حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی،پابندی کااطلاق 10سے17 اکتوبر تک ہوگا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے،راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی۔
راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائدکردی گئی،دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا،فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 15, 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان سےجیل میں ملاقات نہ کرانےپرعدالت نےبڑاحکم دیدیا
اکتوبر 24, 2024 -
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی ضمانت منظور
اکتوبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔