پنجاب حکومت نےموسم سرماکیلئےتمام سکولوں کےاوقات کارتبدیل کردئیے

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کیلئے موسم سرما کے نئے تدریسی اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ اوقات کار 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے، یہ فیصلہ طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے اور تدریسی عمل کو موثر انداز میں جاری رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بج کر 45 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز سکولوں میں ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
لڑکیوں کے سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو 12 بج کر 15 منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی۔