پنجاب حکومت کااشیاکی قیمتوں پرقابوپانےکیلئےنئی منسٹری تشکیل دینےکافیصلہ

0
4

پنجاب حکومت نےاشیاکی قیمتوں پرقابوپانےکےلئےنئی منسٹری تشکیل دینےکا فیصلہ کرلیا۔
پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کے لئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیاگیا، دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی) بل 2025 حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔
ترمیمی بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی۔
بل کےمتن میں کہاگیاہےکہ پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یاں وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہوگی،تا حال صدارت وزیر صنعت و تجارت یاں وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہے۔ کونسل نے سیکرٹری صنعت سے ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز کرنے کی تجویز دی ۔
بل کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ نئے ارکان میں لائیو سٹاک، زرعی مارکیٹنگ رگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان شامل ہونگے ،ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔
حکومتی ذرائع کےمطابق اس سے پہلے پرائس کنٹرول کی منسٹری موجود نہیں، اس منسٹری کو وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے پاس رکھیں گی،بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیاہے، کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave a reply