پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ

0
7

پنجاب حکومت نےچھوٹےکاروبارکےفروغ کیلئےکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت بزنس لون سکیم کےبارےمیں اجلاس ہوا،جس میں مریم نوازنےسمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔ درمیانے کاروبار کے لئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم“ شروع کی جائے گی۔
بزنس کارڈسکیم کےتحت ایک سے10لاکھ روپےتک قرض دیاجائےگا۔چیف منسٹرآسان کاروبارفنانسنگ سکیم کےتحت3کروڑتک قرضےدینےکی تجویزبھی زیرغورجبکہ بڑےشہروں میں سمال اورمیڈیم انڈسٹری کیلئےالگ زون مختص کرنےپراتفاق کیاگیا۔
اجلاس میں منتخب تجارتی سیکٹرزپرترجیحی بنیادوں پرقرضےدینےکی تجویزکابھی جائزہ لیاگیا،قرض کی پہلی قسط ملنےکےبعد3ماہ کاگریس پیریڈبھی دیاجائےگا،چیف منسٹرآسان کاروبارفنانسنگ سکیم کےتحت5سال تک قرض اداکرناہوگا۔کاروبارکارڈریسٹورنٹ سمیت10ایریازمیں ادائیگی کیلئےاستعمال نہیں ہوسکےگا۔نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپ کیلئے ترجیحاًقرض مل سکےگا۔

Leave a reply