پنجاب حکومت کایکم سے10محرم تک دفعہ144نافذکرنےکافیصلہ

0
8

حکومت نےپنجاب بھرمیں یکم سے10محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ حکومت نےپنجاب بھرمیں دفعہ144کے نفاذکا فیصلہ کرلیا۔حکومت پنجاب نےمحرم الحرام کےپیش نظرصوبہ بھرمیں دفعہ144نافذ کی،پنجاب بھرمیں یکم سے10محرم تک دفعہ144نافذ ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کامزیدکہناہےکہ محرم الحرام کےجلوسوں اورمجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی،عوامی مقامات پرہرقسم کےہتھیاراورآتش گیرموادکی نمائش پرپابندی ہوگی،عوامی جذبات،عقیدوں اورفرقوں کوبھڑکانے والے اشتعال انگیزنعروں پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔
ترجمان کےمطابق جلوسوں کےراستوں پرواقع مکانات یادیگرعمارتوں کی چھتوں پرمورچوں کی تعمیر پر پابندی ہوگی،ڈبل سواری کےعلاوہ تمام پابندیوں کااطلاق یکم سے10محرم الحرام تک ہوگا،ڈبل سوار پر پابندی کااطلاق 9اور10محرم الحرام کوہوگا۔

Leave a reply