پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کی شاہراہوں کے اردگرد نالوں کی بحالی یقینی بنانے کا فیصلہ
پاکستان ٹوڈے: بارشی پانی کے نکاس کے لیے نالوں کی صفائی و بحالی ضروری ہے, صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ
تفصیلات کے مطابق شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کرتے وقت نالوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی. شاہراہوں کو پانی کی ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے بالوں کا فنکشنل ہونا ضروری ہے۔ اڈہ پلاٹ تا رائےونڈ سڑک کو 15 مئی تک مکمل کر دیا جائے گا. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ
تلہ گنگ، اٹک و خوشاب کو ملانے والی 41 کلومیٹر شاہراہ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام میں شامل، 1800 ملین کی لاگت سے اس سڑک پر بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
یہ سڑک صوبہ پنجاب و کے پی کے درمیان ٹریڈ کوریڈور کے لیے اہم ہے. سروسز ہسپتال کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کام تیزی سے جاری، ٹائل ورک کو 85 فی صد مکمل کر دیا گیا. پینٹ اور سیلنگ ورک تیزی سے جاری ہے. لیڈی ایچی سن ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام تیزی سے جاری و آخری مراحل میں داخل ۔
10 مئی تک ری ویمپنگ کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا. وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شاہراہوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں کمی
ستمبر 16, 2024 -
ریل کے مسافروں کیلئے بڑی عید پر ایک اور بڑی خوشخبری
جون 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔