
پنجاب حکومت کا صوبے کو سیاحت کا عالمی مرکز بنانے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کے حوالے سے عالمی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔
پنجاب حکومت نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دیدی، جس کے تحت صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔
اس مقصد کے حصول کیلئے پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے، جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کر لی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا ہے اور جولائی میں منصوبے کی ٹینڈرنگ شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
منصوبے کا پہلا مرحلہ جون میں جبکہ دیگر تاریخی مقامات کی بحالی دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مکمل ہو گی، اس حوالے سے 16 سیاحتی منصوبوں کے پی سی ون کی فوری تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔منصوبے کے تحت بانسرا گلی، ٹورسٹ ویلیج اور پارکس کی تعمیر کی جائے گی، جبکہ تاریخی شہر ٹیکسلا کو انٹرنیشنل ٹورسٹ سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ٹیکسلا میوزیم کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی سے ڈسپلے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیکسلا میں بدھ مت پیروکاروں کی سہولت کے لیے عبادت گاہیں، سدھارتا گیلریز بھی تعمیر ہوں گی، جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔