سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، بیرسٹرگوہر

0
2

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کےلئے پنجاب حکومت اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاسیلاب سےمتاثرہ علاقوں سرگودھا،چنیوٹ اورحافظ آبادکے دورے کےدوران کہناتھاکہ ہمارے کیسز کورٹ کچہری والے نہيں ہیں اور ان کا حل سیاسی طریقے سے ڈھونڈا جانا چاہیے۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان تشکیل دیا جانا چاہیے، اس وقت سیاست کو پسِ پشت ڈال کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، پنجاب حکومت فوٹو سیشن سے نکل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی حکومت سے کسانوں کے زرعی قرضے معاف کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Leave a reply