پنجاب میں آٹھویں جماعت کےبورڈامتحانات کاسلسلہ بحال کرنےکافیصلہ

0
7

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے متعدد اہم امور پر غورکیاگیا۔اجلاس میں وزیرتعلیم نےہدایت دی کہ پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام کو مؤثربنایاجائے۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیرتعلیم راناسکندرحیات کاکہناتھاکہ گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30 دن میں لائحہ عمل بنایا جائے۔ پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لئے جائیں۔ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔ اسسمنٹ ٹیسٹ سے اساتذہ اور طلباء کی پرفارمنس پرکھی جا سکے گی۔
وزیر تعلیم کامزیدکہناتھاکہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں۔پانچویں سے ساتویں تک اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے شفاف نظام لاگو کیا جائے۔
اجلاس میں میٹرک ٹیک کی نہم و گیارہویں کی کتب کو ویڈیو فارمیٹ میں بھی ڈھالنے پر غورکیاگیا۔
راناسکندرکاکہناتھاکہ آن لائن ٹیک ایجوکیشن کیلئے اکیڈمک کمیٹی ویڈیوز کی کوالٹی پر کام کرے۔ میٹرک ٹیک کے اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے ٹرینرز کا انتخاب سابقہ پرفارمنس اور نتائج کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ آئندہ سال کتب کی بروقت پرنٹنگ و ترسیل کیلئے ابھی سے کام شروع کر دیا جائے۔آئندہ سال سے کتب کی پرنٹنگ اور ترسیل میں تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔
اجلاس میں مڈل میں ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا بھی تبادلہ کیاگیا۔

Leave a reply