26معطل ارکان کی بحالی کامشن،مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل

0
7

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے26معطل ارکان کےمعاملےکےلئے مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں۔
ذرائع کےمطابق ریفرنس کےمعاملےپرحکومتی اتحادی اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں،حکومتی کمیٹی میں وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع ،وزیرصحت سلمان رفیق،راناارشد،سمیع اللہ اوراحمداقبال شامل ہیں،علی حیدرگیلانی،شافع حسین اورشعیب صدیقی بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ اپوزیشن کی جانب سےاپوزیشن لیڈراحمدبھچرمذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے،اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز،شیخ امتیازاوراعجازشفیع کےنام آج سپیکرکوارسال ہوں گے،اپوزیشن اورحکومتی اتحادکی مذاکراتی کمیٹی کادوسراسیشن کل اتوارکوہوگا،مذاکرات کامیاب ہونےپرسپیکرمعطل ارکان کیخلاف ریفرنس ڈراپ کرسکتےہیں۔

Leave a reply