پنجاب میں تیزترین ڈویلپمنٹ کےجدیددورکاآغازہوچکاہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب میں تیزترین ڈویلپمنٹ کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے۔
ورلڈڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈےکےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ ورلڈڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈےکامقصدعوام کی زندگیوں میں بہتری لانےکےعزم کی تجدیدہے،ورلڈڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈےپرعوامی مسائل اورترقیاتی ضروریات کی اہمیت اجاگرکی جاتی ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ عوام میں ڈویلپمنٹ کی ضرورت کاشعورمثبت رجحان ہے،پنجاب میں تیزترین ڈویلپمنٹ کےجدیددورکاآغازہوچکاہے،مختصرمدت میں 20ہزارسےزائدسڑکوں کی تعمیرومرمت ناقابل تردیدمثال ہے،معاشی ترقی اورمثبت تبدیلی کیلئےعوامی معلومات اہم کرداراداکرتی ہیں۔















