پنجاب میں سیلابی صورتحال،مشیراطلاعات کےپی نےتنقیدکےنشتربرسادئیے

پنجاب میں سیلابی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا ہےکہ اہلیت کے حوالے سے خیبرپختونخواپنجاب سے بہترہے۔
پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کی جانب سےمددمانگی جائےگی توفراہم کریں گے،ہم توسمجھےتھےسیلاب سےبچاؤکیلئےپنجاب کےپاس وقت تھاتیاری کی ہوگی ،بھارت کی اطلاع کےباوجودپنجاب نےسیلاب سےبچاوکیلئےاقدامات نہیں کئے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ مریم نوازکہتی ہیں کہ وہ پنجاب کی ماں ہیں لیکن خود جاپان کی سیرپر تھیں، اہلیت کےحوالےسےخیبرپختونخواپنجاب سےبہتر ہے، کےپی میں سیلاب پروزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب نےصرف فون کیاتھا۔