پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار،ریلیف اینڈریسکیوسرگرمیاں جاری، عرفان علی کاٹھیا

0
3

ڈائریکٹرجنرل صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ عرفان علی کاٹھیانےکہاہےکہ پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ہے،متاثرہ اضلاع میں ریلیف اینڈریسکیوسرگرمیاں جاری ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کاکہناتھاکہ گنڈاسنگھ والا کے مقام پر3لاکھ کیوسک کاریلاگزررہاہے،دریائےستلج کےقریبی علاقوں کوخالی کرالیاگیا،سیلابی ریلا ہیڈ سلیمانکی کی جانب بڑھ رہا ہے،ہیڈمرالہ پرایک لاکھ75ہزارکیوسک پانی گزررہاہے،تریموں ہیڈورکس پر بہاؤایک لاکھ 45ہزارکیوسک ہے،تریموں پر8لاکھوں کیوسک سےزائدکا ریلاکل پہنچےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرارہے،متاثرہ اضلاع میں ریلیف اینڈریسکیوسرگرمیاں جاری ہیں،ہیڈمحمدوالاکی جانب پانی کادباؤآئے گا،ہیڈسدھنائی اورکبیروالاکی جانب پانی کابہاؤبڑھ رہاہے۔

Leave a reply