پنجاب میں سیلاب سےتباہی،اموات کی تعداد100سےزائدہوگئی

پنجاب میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی،مجموعی طورپراموات کی تعداد100 سے زائد ہوگئی۔
ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ عرفان علی کاٹھیا کابہاولپورکمشنرآفس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھاکہ موجودہ سیلاب صوبہ پنجاب کی تاریخ کا سب سےبڑاسیلاب آیاہےجس نےتقریباً5ہزاردیہاتوں کومتاثرکیا۔رواں سال پنجاب کےتین دریاؤں میں بیک وقت سیلابی صورتحال کےباعث جلال پور پیروالا اور مضافاتی علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اب تک سیلاب سےتقریباً101افرادجاں بحق ہوچکے ہیں،جبکہ اس وقت 483 ریلیف کیمپس سیلاب متاثرین کے لیے سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ سیلاب کے دوران پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب میں 20 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔