پنجاب میں سیلابی صورتحال،وزیراعظم کی اہم ہدایت

0
4

پنجاب میں سیلابی صورتحال کےباعث وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ سیلابی ریلےکی پنجاب کےبعدسندھ میں آمدکی پیشگی اطلاع یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت دریائےچناب،ستلج اورراوی پرسیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقدہوا۔
چیئرمین این ڈی ایم اےنےوزیراعظم کوسیلابی صورتحال پربریفنگ دی۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ سیلابی صورتحال اوربارشوں کی بروقت اطلاع نےقیمتی جانی ومالی نقصان کوبچایا ،این ڈی ایم اےنےابتک پنجاب کےمتاثرہ علاقوں کیلئے5ہزار خیمے مہیا کیے ،این ڈی ایم اےسےدیگرضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ پیشگی اطلاع پہنچانےکاسلسلہ مزید مؤثر اندازمیں جاری رکھاجائے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ گجرات،سیالکوٹ اورلاہورمیں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں،پنجاب میں سیلابی صورتحال کےپیش نظربجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر مواصلات،وزیرتوانائی ،چیئرمین این ایچ اےلاہورپہنچ کرعملی تعاون کریں،کسی بھی صوبےمیں سیلابی صورتحال پرمکمل ہم آہنگی سےمسائل حل کیےجائیں،وفاقی حکومت نےکےپی میں حالیہ سیلابی صورتحال کےپیش نظرہرممکن تعاون کیا،پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرےگی۔
اس موقع پروزیراعظم نےہدایت دی کےسیلابی ریلےکی پنجاب کےبعدسندھ میں آمدکی پیشگی اطلاع یقینی بنائی جائے۔
اُن کاکہناتھاکہ عوامی نمائندگان اورحکومتی ادارےانخلا،محفوظ مقام پرمنتقلی اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں،جان ومال،فصلوں اورمال مویشی کوحکمت عملی کےتحت محفوظ بنایاجائے،ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پرمسائل کوملکرہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ دریائےچناب میں ہیڈمرالہ ،خانکی پراونچےدرجے کاسیلاب ہے،متاثرین کےبروقت انخلاکےلئے2ہزارٹرک مہیاکئےگئے،راوی میں جسڑ،شاہدرہ اورستلج میں گنڈاسنگھ والا ،سلیمانکی پرزیادہ دباؤ ہے،خانکی،بلوکی اورقادرآبادمیں پانی کااخراج سےپیدادباؤکی نگرانی کی جارہی ہے۔

Leave a reply