پنجاب میں سینیٹ انتخاب،حکومتی امیدوار کامیاب

0
3

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخاب میں حکمران جماعت کےامیدوارحافظ عبدالکریم 243ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوارحافظ عبدالکریم 243ووٹ لیکرکامیاب قرار پائےجبکہ اپوزیشن کے امیدوارمہرعبدالستار99ووٹ لیکر دوسرےنمبرپررہے۔پولنگ کےدوران 366میں سے 345ووٹ کاسٹ ہوئےجس میں سے3ووٹ مستر دہوگئے۔
واضح رہےکہ پنجاب میں سینیٹرساجدمیرکےانتقال پرنشست خالی ہوئی تھی ،جس پرحکمران جماعت (ن) لیگ،اپوزیشن تحریک انصاف اور آزادامیدواروں کی جانب سےمجموعی طورپر4امیدوارمدمقابل تھے۔

Leave a reply