پنجاب میں فضائی آلودگی کاعفریت بڑھنےلگا

0
13

پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنےلگی ،لاہورمیں سموگ کےبادل چھانے لگے ، شہرکاایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک بڑھ گیا۔
دن بدن پنجاب کےمختلف شہروں میں سموگ کاراج بڑھتاجارہاہے،جس کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتاجارہاہے،سموگ بڑھنےسےفضائی معیارخراب ہوتاجارہاہے،جس سےمختلف قسم کی بیماریاں جنم لےرہی ہیں۔
وسطی اور جنوبی پنجاب مضر صحت سموگ کی لپیٹ میں ہیں اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات سموگ کم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔
اعلیٰ الصبح لاہورکافضائی معیارانتہائی مضرصحت رہا، جس کے سبب لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست پر آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔آلودگی کےاعتبارسےبھارت کاشہر کولکتہ  دوسرے اور دارالحکومت دہلی تیسرے نمبرموجودہے۔
اس کے علاوہ ملتان اور اس کے گردونواح میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پنجاب میں فضائی آلودگی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، سموگ کے باعث ہر منظر دھند لا گیا۔
لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس کے مسائل سامنے آ رہے ہیں جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply